Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

فلوریڈا: خرگوشوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا

سڑکوں اورگھروں کے اطراف خرگوش ہی خرگوش
شائع 25 جولائ 2023 11:06am
تصویر: این پی ار ڈاٹ او آر جی
تصویر: این پی ار ڈاٹ او آر جی

امریکی ریاست فلوریڈا کے چھوٹے سے قصبے میں خرگوشوں نے دھاوا بول دیا ، مقامی افراد پریشان پوکرخرگوشوں کو مارنے کی ترکیبیں سوچنے لگے۔**

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی قصبے ولٹن مینرز میں سڑکوں اور گھروں کے باہر گھومتے خرگوش پالتو نظرآرہے ہیں جنہیں کسی نے یہاں چھوڑ دیا ہے۔

قصبے میں موجود خرگوش ایک سے دوسری جگہ پر بھاگتے نظر آتے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ابتداء میں ان کی تعداد کم تھی جس کے باعث کسی نے توجہ نہیں دی لیکن اب یہ خرگوش بڑھ کر 100 سے زائد ہو چکے ہیں جو پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔

چھوٹے علاقے میں اتنی تعداد میں خرگوش عوام کےلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں

بعض افراد کا خیال ہے کہ ان جانوروں کو آزادانہ گھومنے پھرنے دیا جائے اور انہیں نہ مارا جائے۔ کچھ افراد نے کہا ہے کہ وہ ان خرگوشوں پر اپنے پالتو سانپ چھوڑ دیں گے جو انہیں نوالہ بنا لیں گے۔ یا پھر انہیں گولی مار دی جائے۔

تاہم تمام افراد اس امر پر متفق ہیں کہ محکمہ جنگلی حیات کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

دوسری جانب جانوروں کو بچانے والی ایک تنظیم نے اب تک 19 خرگوشوں کو پکڑ کر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Florida

lifestyle

life and style

Rabbits

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div