Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

سال 2023 کے مقبول ترین فیشن ٹرینڈز

سال 2022 کے فیشن ٹرینڈز اس سال بھی رواں دواں ہیں
شائع 26 جولائ 2023 01:36pm

پاکستان میں بلخصوص مقبولیت، ثقافت اور روایات کے لحاظ سے فیشن کے نت نئے اسٹائلز ٹرینڈ کررہے ہوتے ہیں۔

سال 2022 میں بہت سارے فیشن ٹرینڈزعام ہوئے تھے جنہیں رواں سال بھی خواتین کی جانب سے فالو کیا جارہا ہے۔

غرارہ

غرارا اب سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا غیر رسمی لباس بن گیا ہے اور رواں سال بھی یہ رجحان غالب ہے۔

پھولدار پرنٹس

گزشتہ سال فلورل پرنٹ یعنی کپڑوں پر پھولوں کے پرنٹ کا رجحان پروان چڑ رہا تھا جو کہ اب 2023 کے پریمیم فیشن ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

مونوکرومیٹک لباس

اس میں آپ بھاری دوپٹے کو سادے شلوار قمیض کے ساتھ اسٹائل کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کو ایک منفرد لُک دے سکتا ہے۔

پیسٹل کلرز

اس سال پیسٹل (دھیمے) شیڈز کا فیشن کافی زیادہ ٹرینڈ کر رہا ہے اور اس ٹرینڈ کو بہت زیادہ فالو بھی کیا گیا ہے۔

ٹنٹڈ بام

ہونٹوں اور گالوں کے لیے استعمال کیے جانے والے ٹنٹڈ بالم 2022 میں بہت زیادہ مقبول تھے اور 2023 میں بھی یہ فیشن سب سے زیادہ فالوکیا جارہا ہے۔

پاکستان

Women

fashion

lifestyle

life and style

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div