Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

نیب کا پرویز الہیٰ کی فیملی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کی جائے گی
شائع 27 جولائ 2023 11:13am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی احتسابی ادارے ”نیب“ نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نیب نے پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، مونس اور راسخ الہیٰ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا،پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

نیب مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کرے گا۔

نیب حکام نے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ایکسائز آفیسرز کو خط لکھ دیا۔

NAB

family

Chaudhry Pervaiz Elahi

Property Record

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div