Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کچے میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 4 ڈاکو ہلاک، 2 پولیس رضا کار زخمی

ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل گھوٹکی میں بھی ایک ڈاکو ہلاک ، جبکہ 2 پولیس رضا کار زخمی ہوئے۔

کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کے مطابق تین ڈاکو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

گھوٹکی : مقابلے میں ڈاکو ہلاک، 2 پولیس رضا کار زخمی

گھوٹکی میں پولیس اور رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ 2 پولیس رضا کار زخمی ہوگئے۔

پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ رونتی کے کچے کےعلاقے میں دوران کارروائی ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کی ہلاکت اور پولیس کے دو رضا کاروں کے زخمی ہونے کے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی۔

kidnapping

Sindh Police

Kacha Robbers