Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

توشہ خانے میں تحائف جمع نہ کرانے والے شخص کو سزا کا بل قومی اسمبلی سے بھی منظور

مسلح افواج اور عدلیہ کو بھی تحائف جمع کرانے ہوں گے، بل
اپ ڈیٹ 01 اگست 2023 02:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ کے انضباط مینجمنٹ کا بل 2023 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی منظور کرلیا گیا۔

ہفتے کو وزیر مملکت شہادت اعوان کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیے گئے توشہ خانہ بل کے مطابق اب تحائف توشہ خانے میں جمع نہ کرانے پر پانچ گنا جرمانہ ہوگا۔

بل کے مطابق مسلح افواج اور عدلیہ کو بھی تحائف جمع کرانے ہوں گے، تحائف جمع نہ کروانے والے شخص کو سزا ہوگی۔

بل کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر تحفے کی مالیت کے 5 گنا برابر جرمانہ ہوگا، جبکہ توشہ خانہ قواعد کی خلاف ورزی میں معاونت پر سزا ہوگی۔

بی پی ایس ایک تابی پی ایس چار کے نقد تحفہ لینے والے ملازمین ان قواعد سے مستثنیٰ ہوں گے۔

بل کے مطابق تحفہ مقررہ وقت اورطریقہ کارکےتحت جمع کرانا ہوگا۔

وفاقی حکومت اس قانون کی منظوری کے بعد قواعد بنا سکے گی۔

Toshakhana

Tosha Khana Disciplinary Management Bill 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div