Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ جیل کا دورہ، قیدیوں کی شکایات پر برہمی کا اظہار

محسن نقوی کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو شکایات کی تحقیقات کی ہدایت
شائع 01 اگست 2023 11:06pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیمپ جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں کی شکایات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو شکایات کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کیمپ جیل کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا۔ محسن نقوی نے بیرکس میں جا کر قیدیوں کے مسائل سنے اور قیدیوں کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے بے گناہی ثابت کرنے کے لیے قیدیوں کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔ یہ کمیٹی ہر قیدی سے فرداً فرداً ملاقات کرے گی اور تمام شواہد کا جائزہ لے کر بے گناہ قیدیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

محسن نقوی نے بیرکس میں قیدیوں کے لیے ایئرکولر نہ ہونے اور جیل عملے کے سلوک کے بارے میں شکایات پر برہمی کا اظہار کیا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو تشدد کی شکایات کی تحقیقات کی ہدایت کی۔

انہوں نے جیل کے کچن، پی سی او، قیدی بچوں کے لیے ووکیشنل اسکول، کمپیوٹر لیب اور جیل اسپتال کا بھی معائنہ کیا۔

lahore

Care Taker CM Punjab

mohsin naqvi

Camp Jail

prisioners

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div