Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بے بی باجی کی آخری قسط دیکھ کر پاکستانیوں میں ’ہائے ہائے‘ مچ گئی

یہ ڈرامہ سیریل ادریس پروڈکشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا جسے منصور احمد نے تحریرکیا ہے۔
شائع 02 اگست 2023 02:31pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

نجی ٹی وی چینل سے روزانہ کی بنیاد پر نشر کیا جانے و الا ڈرامہ ”بے بی باجی“ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

یہ ڈرامہ جذباتوں سے بھرپور رہا جس میں اولاد کیلئے والدین کی اہمیت سے متعلق پیغامات دیے گئے۔

اس ڈرامے کے پل پل بدلتے رُخ نے ناظرین کو خود سے جوڑے رکھا۔

آخری قسط میں ڈرامے کی مرکزی کردار“بے بی باجی“ کی موت نے ناظرین کو غمزدہ کردیا ہے۔

ڈرامے میں تخلیق کاروں کی جانب سے ناظرین کو والدین کی دیکھ بھال اور احترام کا واضح پیغام دیا گیا ہے۔

صارفین کا ردِعمل

ڈرامے نے اپنی کہانی کی وجہ سے اپنے دیکھنے والوں کے دل میں گھر کرلیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامے کی آخری قسط پر یہ ردِعمل دیا ہے۔

ایک صارف نے پاکستان میں پیٹرول کا بڑھنا اور بے بی باجی کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار اس طرح کیا ہے۔

ایک صارف نے انتہائی خوبصورتی سے اولاد کیلئے ایک نصیحت تحریر کی ہے۔

ایک صارف نے ولید کے کردار کو بہت سراہا ہے۔

کچھ صارفین ڈرامے کے اختتام سے نا خوش ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامے کی کہانی کو بہت پسند بھی کیا ہے۔

ڈرامے کی کہانی

یہ ڈرامہ مشترکہ خاندانی نظام (جوائنٹ فیملی سسٹم) کی کہانی پر مشتمل تھا، بے بی باجی اپنے شوہر کی وفات کے بعد اپنے گھر کو ایک ساتھ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، ان کے چار بیٹے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ ڈرامہ 2000 کی دہائی کے اوائل میں پی ٹی وی کے ڈرامے ”دنیاداری“ کا جدید ورژن تھا، اس ڈرامے نے بھی بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔

کاسٹ

یہ ڈرامہ سیریل ادریس پروڈکشن کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جسے منصور احمد نے تحریرکیا ہے۔

تحسین خان کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں منور سعید، ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید نیازی، طوبیٰ انور، فضل حسین اور عینہ آصف شامل ہیں۔

drama

lifestyle

baby baji

last episode

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div