Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

دنیا کا سب سے عجیب وغریب پھل ’ہالہ‘ جو دوا بھی ہے

ہالہ پھل کا درخت اونچائی میں 14 میٹر تک پہنچ سکتا ہے۔
شائع 03 اگست 2023 01:19pm
تصویر: فائن ڈائنگ لورز
تصویر: فائن ڈائنگ لورز

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے عجیب وغریب پھل ہالہ ہےجو متعدد حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ کیز یا کونز کہلائے جانے والا یہ پھل جنوب مشرقی ایشیا، مشرقی آسٹریلیا، بحر الکاہل کے جزائراورہوائی میں پایا جاتا ہے۔

اس کا درخت دنیا کا سب سے عجیب خوردنی پھل پیدا کرتا ہے، جب تک اسے کھولا نہ جائے، کہا جاسکتا ہے کہ یہ دماغ سے مشابہت رکھتا ہے۔ لیکن جب کھلتا ہے تو ایک پھٹنے والا سیارہ ہونے کا تاثردیتا ہے۔

ہالہ پھل کا درخت ان 750 یا اس سے زیادہ درختوں میں سے ایک ہے جو پانڈنس نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہالا پھل کا درخت اونچائی میں 14 میٹر تک پہنچ سکتا ہے۔

اس کا ذائقہ خوشگوار، میٹھا ہوتا ہے۔ اسے کچا کھایا جا سکتا ہے، حالانکہ یہ پکوانوں کو ذائقہ دار بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، اور بطور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ہالہ پھل کا استعمال سر درد، قبض کو دور کرنے اور مضبوط دفاعی نظام کے لیے کیا جاتا ہےیہ وٹامن سی سے بھرپور ہے۔

اس رسیلے پھل کی کاشت ہر جگہ ممکن نہیں ہالہ کا درخت سردی کے لیے بہت حساس ہے۔ یہ صرف ایک باغ میں سارا سال اگ سکتا ہے جہاں درجہ حرارت 18ºC سے زیادہ رہے اور آب و ہوا میں نمی زیادہ ہو۔

۔

دسترخوان

Women

food for health