Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

موسم برسات میں آنکھوں کے انفیکشن سے کیسے نمٹا جائے

مون سون میں اکثربیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے
شائع 07 اگست 2023 12:17pm
تصویر: ریور ہائٹس آئی کیئر
تصویر: ریور ہائٹس آئی کیئر

برسات کے موسم کے دوران آنکھوں کے انفکشن کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مون سون کے دوران ہوا میں نمی ہوتی ہے۔ یہ نمی بیکٹیریا اور وائرس کی نشوونما اور پھیلاؤ میں مدد کرتی ہے۔ جس کے سبب آئی انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

بارش میں اضافہ ، ماحول میں گندگی، آلودگی اور الرجی کے جمع ہونے کا باعث دیگر بیماریوں کی طرح آنکھوں کے مسائل بھی بہت سامنے آتے ہیں۔

انفیکشن کی وجہ سے آنکھیں سوزش کا شکار ہوجاتی ہیں اور آنکھوں کا سفید نظر آنے والا حصّہ سرخ رنگ کا نظر آنے لگتا ہے۔

آنکھوں کے انفیکشن کی علامات:

آنکھوں میں سوزش

آنکھں میں درد

آنکھوں سے پانی پہنا

دھندلا دکھائی دینا

آنکھ کا رنگ شرک ہوجانا

آنکھوں کے انفیکشن سے بچنے کی تدابیر:

حفظان صحت کا خیال رکھیں

انفیکشن پھیلنے سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن اور پانی سے دھوئیں۔ گندے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں کو چھونے سے گریز کریں۔ اگر آپ روزانہ اور مناسب طریقے سے غسل بھی کرتے ہیں تو اس سے مدد ملے گی۔

اپنی آنکھوں کو رگڑنے سے گریز کریں

اپنی آنکھوں کو رگڑنے سے گریز کریں کیونکہ انفیکشن پھیل سکتا ہے۔ اور آنکھوں کو صاف کرنے کے لئے ٹشو یا رومال کا استعمال کریں۔

گرم کمپریس

تکلیف کو کم سے کم کرنے کے لئے دن میں کئی بار چند منٹ کے لیے اپنی آنکھوں پر ایک صاف گرم کمپریس لگائیں۔ دن بھر ضرورت کے مطابق اس کا استعمال کریں۔

میک اپ سے گریز کریں

آنکھوں کے میک اپ کا استعمال کرنے سے گریز کریں ، کیونکہ یہ انفکشن کو بڑھا سکتا ہے۔ اگر آپ کو میک اپ استعمال کرنا ہے تو اپنے برش اور مصنوعات کو باقاعدگی سے صاف کرنا یقینی بنائیں۔

بستر اور تولیہ کی صفائی کا خیال رکھیں

بیکٹیریا سے بچنے کے لئے اپنے بستر اور تولیے کو بار بار تبدیل کریں۔ کسی بھی جراثیم کو مارنے کے لئے انہیں گرم پانی اور ڈٹرجنٹ میں دھولیں۔

ذاتی اشیاء کا اشتراک کرنے سے گریز کریں

تولیہ، رومال، یا کوئی بھی ذاتی اشیاء جو آپ کی آنکھوں سے ٹچ ہوتی ہو ہرگز اس کو کسی سے شیئر نہ کریں۔ اس سے انفیکشن پھیلنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

انفکشن کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں

اگر آئی انفکشن شدید ہے تو ، آپ کا ڈاکٹر کے تجویز کردی اینٹی بائیوٹک یا اینٹی وائرل آنکھوں کے قطرے استعمال کرکے بھی اس مسئلے پر قابو پاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں آنکھیں بڑی کرنے کے انوکھے طریقے

مزید پڑھیں مصنوعی آنسو، سیفٹی ویئر: خوبصورت آنکھیں برقرار رکھنے کے 6 طریقے

مزید پڑھیں زوردار آواز سے آنکھیں کیوں بند ہوتی ہیں؟

Women

life and style

eye care

EYE INFECTION

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div