Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

نیب لاہور کے انٹیلی جنس ونگ کی کارروائی، 2 جعلی نیب افسران گرفتار

ملزمان سے حساس اداروں کی جعلی دستاویزات، لیٹر پیڈ اور اسٹیمپس بھی برآمد
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 11:27pm

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے انٹیلی جینس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 جعلی نیب افسران گرفتار کرلیے، دونوں ملزمان سے حساس اداروں کی جعلی دستاویزات، لیٹر پیڈ اور اسٹیمپس بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان نیب کے مطابق کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے نیب لاہور نے دھوکہ دہی کے مرتکب 2 جعلی نیب افسران بلاول ہارون اور اکمل کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کی جعلی سٹمپ، لیٹر پیڈ، جعلی وزیٹنگ کارڈز، شناختی کارڈز اور متاثرین سے لوٹا گیا کیش بھی برآمد کیا گیا ہے۔

نیب لاہورکے مطابق دونوں ملزمان سادہ لوح افراد کو کام نکلوانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقوم بٹورتے رہے اور بعد ازاں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خود کو آرمی کا میجر ظاہر کرنے والا فراڈیہ گرفتار

جعلی اے ایس پی بن کر آئی جی کو ملنے آنے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے کھلی کچہری میں ملزمان کے خلاف شکایت موصول ہونے پر فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

ملزمان ابتک متاثرین سے غیرقانونی طور پر لاکھوں روپے وصول کرچکے تھے۔

ترجمان نیب کے مطابق اب تک 13 ایسے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جنہیں ضروری تحقیقات کے بعد پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے۔

arrest

NAB Lahore

fake nab officer

nab lahore intelligence wing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div