Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جج ہمایوں دلاور کا پیچھا کرنے کی کوشش

ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا سنائی تھی
شائع 09 اگست 2023 09:06am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی چییئرمین عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاورجوڈیشل ٹریننگ کیلئے لندن میں موجود ہیں جہاں عمران خان کے حامی انہیں دیکھ کر اپنے غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔

فیصلہ سنانے کے بعد اسی شب ہمایوں دلاور لندن روانہ ہوئے تھے۔ وہ ”ہیومن رائٹس اینڈ رول آف لا“پر 13 اگست تک لندن کی یونیورسٹی آف ہل میں ہونے والی جوڈیشل ٹریننگ کیلئے وہاں پہنچے ہیں۔

روانگی کی خبر سامنے آتے ہی لندن میں موجود پی ٹی آئی حامیوں نے ہمایوں دلاور کے“بھرپور استقبال“ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کیخلاف احتجاج کیا جائے۔

سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی ویڈیوز میں پی ٹی آئی حامی ہل یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمایوں دلاور کو واپس بھیجا جائے انہوں نے عمران خان کے خلاف غلط فیصلہ سُنایا۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیل یونیورسٹی سے باہر نکلنے والے جج ہمایوں دلاور کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکار موجود ہیں،جہاں مشتعل مظاہرین جج کے انتظار میں کھڑے تھے۔

دوسری جانب ہل یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کو بدعنوانی کے الزام میں سزا سنانے والے جج کو یونیورسٹی سے نہیں نکالا گیا، وہ دیگر ججز کے ساتھ مکمل کورس میں شرکت کریں گے۔

یونیورسٹی نے منگل 8 اگست کو ایک بیان میں کہا، ’ججوں کے انتخاب میں یونیورسٹی کا کوئی رول نہیں ہے۔ موجودہ گروپ کا انتخاب اسلام آباد ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیا ہے‘۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس کے تحت عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روہے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے بدعنوانی کا مرتکب قراردیا گیا تھا

لندن میں جوڈیشل ٹریننگ کے لیے اٰن کی نامزدگی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کی تھی۔

یونیورسٹی آف ہَل میں 5 اگست سے 13 اگست تک ہونے والی اس 14ویں جوڈیشل ٹریننگ کا تمام خرچہ کامن ویلتھ سیکرٹریٹ لندن کی جانب سے اٹھایا جارہا ہے۔

pti

imran khan

tosha khana case

UNIVERSITY OF HULL

HUMAYUN DILAWAR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div