Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بہاولپور اور نوابشاہ میں مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

حادثے کے بعد اپ ٹریک پر ریلوے کی ٹریفک معطل
اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 05:58pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

نوابشاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے ایک ہفتے کے اندر اندر نوابشاہ میں مال گاڑی کو 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ بہاولپور میں مال گاڑی کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی، جس کے باعث بوگی کو جزوی نقصان پہنچا۔

ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ بھی پٹری سے اترنے کے سبب پیش آیا تھا جس میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

جمعرات کے روز نوابشاہ میں دوڑ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔

حادثے کے بعد اپ ٹریک پر ریلوے کی ٹریفک معطل ہوگئی۔

اسی طرح بہاولپور میں بھی مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مال گاڑی حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگی پٹری سے نیچے اترنے کے باعث بوگی کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام نے فوری ایکشن لیا اور بوگی کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سب سے زیادہ ٹرین حادثات سکھر ڈویژن میں کیوں ہوتے ہیں

واضح رہے کہ 6 اگست کو نوابشاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا اور ٹرین کی 10 بوگیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں 30 مسافر جاں بحق اور 200 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثے نے ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر کردیا، حادثے کے 35 گھنٹے بعد ریلوے کا اپ ٹریک بحال کردیا گیا، اور ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوگئی، تاہم تاحال ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔

freight train

train station

Train Accidents

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div