Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

امام مسجد کا مبارک اختتام، انتقال کے مناظر ویڈیو میں قید

اس سے زیادہ خوش نصیبی کی کیا بات ہوگی کہ موت کے وقت سامنے قرآن پاک ہو اور لبوں پر اللہ کا نام۔
شائع 10 اگست 2023 04:53pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

اللہ سبحانہُ وتعالیٰ کب کسے اپنی راہ کیلئے منتخب کرلے کوئی نہیں جانتا، یہ اپنے آپ میں ایک بڑا اعزاز ہے، لیکن اس سے بھی بڑا اعزاز یہ ہے انسان کا خاتمہ اسی راہ پر ہو۔

اور اس سے زیادہ خوش نصیبی کی کیا بات ہوگی کہ موت کے وقت سامنے قرآن پاک ہو اور لبوں پر اللہ کا نام اور کلمہ۔

ایسے ہی ایک خوش نصیب امام مسجد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو دورانِ تلاوت اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطین کی ایک مسجد میں امام صاحب نمازِ فجر سے پہلے مسجد میں تشریف لے آتے ہیں اور مسجد دروازے کھڑکیاں کھولتے ہیں، پنکھے چلاتے ہیں تاکہ کسی نمازی کو بھی گرمی کا احساس نہ ہو۔

مزید پڑھیں

قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والی بظاہر سفید فام عورت کون

مکڑی  اپنے بچوں کے باپ کو کیوں ماردیتی ہے؟ جانئے قرآن کی روشنی میں

اس کے بعد اذان دی جاتی ہے اور وہ ایک کرسی پر بیٹھ کر تلاوتِ قرآنِ پاک شروع کر دیتے ہیں۔

لیکن اسی لمحے ان کی قضاء آجاتی ہے اور ان کی روح پرواز کر جاتی ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے امام مسجد کے مبارک اختتام پر ”سابحان اللہ“ کہتے ہوئے اللہ کی بڑائی بیان کی اور ان کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔

Palestine

Viral Video

Death of Imam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div