Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

20 ممالک کے شہریوں کے دبئی داخلے پر پابندی عائد

گھانا، نائجیریا اور سوڈان سمیت دیگر افریقی ممالک کے لوگوں پر دبئی کے ویزا پر پابندی عائد
شائع 10 اگست 2023 11:29pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

متحدہ عرب امارات نے 20 ممالک کے شہریوں کے دبئی داخلے پر پابندی عائد کردی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گھانا، نائجیریا اور سوڈان سمیت بیس افریقی ممالک کے لوگوں پر دبئی جانے کیلئے ویزا پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ان ممالک کے شہریوں کو دبئی کا ویزہ جاری نہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہاں کے عوام جو پہلے ہی دبئی میں مقیم ہیں ان میں سے بیشتر کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے، جبکہ اکثر اپنے قیام کو قانونی بنائے بغیر متحدہ عرب امارات میں کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خاتون سمیت 2 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پر4 ماہ کیلئے پابندی عائد

پابندی کی زد میں آنے والے ممالک میں گھانا، نائجیریا، سوڈان ، کیمرون، لائبیریا، برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا ، ٹوگو ، جمہوریہ کانگو ، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ، کانگو، روانڈا، برکینا فاسو، گنی بساؤ اور یوگنڈا شامل ہیں۔

UAE

UAE Banned visas

UAE Airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div