Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

روس کا خلائی مشن 4 دہائی سے زائد عرصے بعد چاند پر روانہ

1976 کے بعد روس کا یہ چاند کا پہلا مشن ہے
شائع 11 اگست 2023 09:00am
تصویر: خلائی مشن ”لونا 25“
تصویر: خلائی مشن ”لونا 25“

روس نے 47 سال بعد اپنا خلائی مشن ”لونا 25“ خلا میں روانہ کردیا ہے، جو چاند پر چاند پر پانی کی ممکنہ موجودگی کی کھوج لگائے گا۔

روس کی جانب سے چاند پر جانے والا 1976 بعد یہ پہلا خلائی مشن ہے۔ آخری مرتبہ سوویت دور میں لونا-24 چاند کی سطح سے 170 گرام مٹی لے کر کامیاب لوٹا تھا۔

اس کے بعد مشنز کی ناکامی اور مالی مسائل کے باعث یہ پروگرام بند کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چاند کیلئے بھارتی مشن ’چندریان -3‘ کی کامیابی یا ناکامی کا علم کب ہوگا

روسی خلائی ایجنسی نے بتایا کہ کئی سالوں بعد خلا میں جانے والا مش چاند کے قطب جنوبی پراترے گا، جہاں وہ نمونے جمع کرے گا تاکہ چاند پر پانی کی ممکنہ موجودگی کے بارے معلوم ہوسکے۔

روسی خلائی ایجنسی راسکوسموس کے مطابق ”لونا 25“ کو چاند تک جانے کے لئے پانچ روز لگیں گے اور پھر چاند کے مدارمیں تقریبا 5 سے 7 روز گزار کر یہ چاند کی سطح پر اترے گا۔ خلائی مشن کو رات 2:10 بجے روانہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چاند کیلئے بھارتی مشن چندریان تھری پر ناکامی کے بادل منڈلانے لگے

اس کا وزن تقریباً 800 کلوگرام ہے، جبکہ یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد روس پر عائد پابندیاں اس کے لیے اس کے خلائی پروگرام کو متاثر کرنے کے لیے مغربی ٹیکنالوجی تک رسائی مشکل بناتی ہیں۔

یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ روس کا خلائی مشن ایک ایسے وقت میں خلا میں روانہ ہوا ہے جب بھارت کا مشن چندریان 3 چاند کے مدار میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں: چاند کا راستہ 3 دن کا تو بھارتی مشن کو 40 دن کیوں لگیں گے

چندریان 3 نے حال میں ہی کچھ تصاویر جاری کی ہیں جن میں چاند کی سطح کو دیکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا اور لانچ کے بعد 10 دن تک زمین کے مدار میں موجود رہا اور پھر 5 اگست کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا اور یہ 23 اگست کو چاند کے قطب جنوبی میں اترنےکی کوشش کرے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی خلائی مشن سے لی گئی چاند کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی

چندریان 3 مشن قطب جنوبی میں اترنے میں کامیاب ہوتا ہے، تو بھارت چاند کے قطب جنوبی میں مشن اتارنے والا پہلا ملک بن جائےگا۔

اس دوران اگر روس کا لونا-25 اپنے پروگرام کے مطابق چاندکی سطح پر اترنے میں کامیاب ہوگیا، تو وہ قطب جنوبی میں اترنے کی دوڑ میں بھارت کو شکست دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہم اتنے پاپڑ نہیں بیلتے: بھارتی میڈیا پرفواد چوہدری کے وائرل بیان کی حقیقت کیا ہے

واضح رہے کہ اب تک امریکا، چین اور روس چاند پر مختلف مشنز کامیابی سے اتار چکے ہیں لیکن قطب جنوبی میں لینڈنگ کی کوشش نہیں کی گئی۔ سائنسدانوں کاماننا ہےکہ چاند کے قطب جنوبی میں کافی مقدار میں برف موجود ہے۔

چاند پر برف یعنی پانی کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں انسان اسے استعمال کر سکتا ہے۔

یہ برف پینے کے پانی میں تبدیل کی جاسکتی ہے بلکہ اس سے آکسیجن اور ہائیڈروجن حاصل کی جاسکتی ہے جس سے وہاں زندہ رہنے اور راکٹ یا خلائی جہاز کے لیے فیول حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

russia

Luna 25

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div