Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے ساتھ عام صارفین کیلئے بھی گھی مہنگا
شائع 11 اگست 2023 10:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے ساتھ عام صارفین کیلئے گھی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت 398 روپے سے بڑھاکر 423 روپے کردی گئی۔

گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کیلئے فی کلو گھی 53 روپے مہنگا کیا گیا۔

بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے فی کلو گھی 300 سے بڑھا کر353 روپے کیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف بی آئی ایس پی مستحقین کو ٹارگیٹڈ سبسڈی ملے گی، جبکہ دیگر صارفین کیلئے سسبڈی ختم کردی گئی۔

economic crisis

food inflation

Utility Stores Corporation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div