Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے

وزیراعلیٰ کی ایڈوائس آج منظوری کیلئے گورنر بلوچستان کو بھجوائی جائے گی
شائع 12 اگست 2023 09:37am
بلوچستان اسمبلی، کوئٹہ۔ فوٹو — فائل
بلوچستان اسمبلی، کوئٹہ۔ فوٹو — فائل

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائز پر دستخط کر دیئے۔

وزیراعلیٰ کی ایڈوائز آج منظوری کے لئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کو بھجوا دی جائے گی جب کہ گورنر کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کیے جانے کی صورت میں اگلے 48 گھنٹوں بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہوجائے گی۔

دوسری جانب بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کے قیام پر اپوزیشن کی دونوں جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کے نام پر ڈٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے بی این پی کی جانب سے میر حمل کلمتی اور جے یو آئی کی جانب سے عثمان بادینی اور شبیر مینگل کے نام سامنے آرہے ہیں۔

بی اے پی کی جانب سے تین نام سامنے آئے ہیں جن میں کہدہ بابر، اعجاز سنجرانی اور نصیر بزنجو شامل ہیں۔

اس حوالے سے فیصلہ آج شام تک متوقع ہے، اس ضمن میں وزیر اعلی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کرکے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نگراں وزیر اعظم چھوٹے صوبے سے ہوگا، اتحادیوں کا اتفاق

قومی اسمبلی کے بعد سندھ اسمبلی بھی تحلیل ہوگئی

نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کا آخری روز، شہباز اور اپوزیشن لیڈر کی آج پھر ملاقات ہوگی

واضح رہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ اسمبلی تحلیل ہیں، اس کے بعد اب ممکنہ طور پر بلوچستان اسمبلی بھی آئندہ کچھ گھنٹوں میں ٹوٹ جائے گی۔

quetta

balochistan assembly

Mir Abdul Quddus Bizenjo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div