Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی کے بعد سندھ اسمبلی بھی تحلیل ہوگئی

محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 11 اگست 2023 11:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

قومی اسمبلی کے بعد سندھ اسمبلی بھی تحلیل ہوگئی، محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سندھ اسمبلی تحلیل ہوگئی، گورنر کامران ٹیسوری نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر سندھ اسمبلی کو تحلیل کردیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا گیا۔

اس سے قبل سندھ اسمبلی کے الوداعی اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچے اور پہلے انہوں نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں

قومی اسمبلی تحلیل، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کون؟ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے درمیان ناموں پر مشاورت

وزراء نے دفاتر خالی کرنا شروع کردیے،’سندھ اسمبلی آئندہ چند گھنٹوں میں تحلیل ہورہی ہے‘

گورنر ہاؤس سندھ میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر شاہ، شبیر بجارانی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

مرادعلی شاہ نے گورنر کامران ٹیسوری سے ملاقات میں انہیں اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پیش کی۔

جس کے بعد رات 9 بجے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کی ایڈوائس پر دستخط کردیے، جس کے ساتھ ہی اسمبلی تحلیل ہوگئی۔

سندھ اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت اور کابینہ بھی ختم ہوگئی۔

مراد علی شاہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی تقرری تک بطور وزیراعلیٰ فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے، جس میں نگراں سیٹ اپ پر مشاورت ہوگی۔

سندھ اسمبلی اپنی 5 سالہ مدت سے ایک روز قبل تحلیل ہوگئی، اسمبلی 4 سال 11 ماہ اور 29 دن رہی۔

CM Sindh

karachi

Governor Sindh

Sindh Assembly

Syed Murad Ali Shah

kamran tessori

SINDH ASSEMBLY DISSOLVED

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div