Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سکیورٹی گارڈز کا 2 بھائیوں پر تشدد، مقدمہ درج نہ ہوسکا

میڈیکل رپورٹ آنے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، متاثرہ افراد
شائع 12 اگست 2023 06:32pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

لاہور میں لاقانونیت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ ڈیفنس میں سکیورٹی گارڈز کی دو نوجوان بھائیوں پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ڈیفنس میں اسمال انڈسٹری کے دفتر میں دو نوجوان بھائیوں کو مبینہ طور پر سکیورٹی گارڈز اور انتظامیہ نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خواجہ سراؤں کا سکیورٹی گارڈز پر تشدد، معاملہ کیا ہے

واقعہ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے جس میں نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مار پیٹ کرنے والے افراد کے چہرے بھی واضح نظر آرہے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ دونوں بھائیوں کو چارجز وقت پر نہ دینے پر انتظامیہ نے تشدد کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔

نوجوان بھائیوں کو بچاتے ہوئے ایک نوجوان زخمی بھی ہوا۔ متاثرہ افراد نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

درخواست میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ سعید عثمانی، کامران عثمانی ، بابر اور دیگر سکیورٹی گارڈز نے ان پر تشدد کیا۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

Torture

Punjab police

child torture

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div