Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گر گئیں

سابق صوبائی وزیر کا استحکام پاکستان پارٹی نے شمولت اختیار کرلی
شائع 15 اگست 2023 10:27am
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنما 24 گھنٹوں کے دوران پارٹی کو خیرباد کہہ گئے۔

سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے 9 مئی مذمت واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری پریس کانفرنس کرکے آئی پی پی میں شمولیت کا باضابطیہ طور پر اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولت اختیار کی تھی اور تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مبینہ آڈیو لیک میں صمصام بخاری کو ایک نجی محفل میں نو مئی کے واقعات کے حوالے سے گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔

صمصام بخاری کسی سے کہہ رہے ہیں کہ کور کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا احتجاج پاک فوج کے خلاف کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

’عمران خان 9 مئی کی سازش میں ملوث ہیں تو ان پر اے ٹی اے کے تحت بھی کیس ہوسکتا ہے‘

عمران اسماعیل، علی زیدی، اور خسرو بختیار سمیت مزید رہنماؤں کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

ابرارالحق کا سیاست اور عمران خان کے دوست سیف اللہ نیازی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پارٹی کی اس میٹنگ میں شہریار آفریدی، قاسم سوری اور مراد سعید بھی شریک تھے، لیک آڈیو میں صمصام بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاحب کا حکم ہے کور کمانڈر ہاؤس لازمی جانا ہے۔

lahore

Jahangir Tareen

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

Samsam Bukhari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div