Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

مردان: پولیس نے سابق رکن صوبائی اسمبلی امیر فرزند کو گرفتارکرلیا

امیر فر زند کو 9 مئی سے متعلق مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، پولیس
شائع 17 اگست 2023 06:08pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مردان میں پولیس نے سانحہ نو مئی کے حوالے سے درج مقدمے میں سابق رکن صوبائی اسمبلی امیر فرزند کو گرفتارکرلیا۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی امیر فرزند نے بدعنوانی کیس میں مقامی عدالت سے عبوری ضمانت لی اور اس کے بعد وہ ضمانتی مچلکوں کے حوالے سے اینٹی کرپشن دفتر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے فرار

سانحہ 9 مئی : شرپسندوں نے ڈیجیٹل شواہد مٹانے کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے کیمرے توڑدیے

اینٹی کرپشن دفتر کے باہر موجود مردان سٹٰی پولیس نے سابق ایم پی اے امیر فرزند کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 مئی کی توڑ پھوڑ میں سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Imran Khan Arrested August 5