کراچی میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

رواں ماں شہر قائد میں چینی 18 روپے مہنگی ہوئی
شائع 18 اگست 2023 03:39pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہر قائد میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

بازار میں چینی کی قیمت 160 روپے کلو پر پہنچ گئی جب کہ ہول سیل میں چینی کا دام 152 روپے کلو ہوگیا ہے۔

چینی کی بڑھتی قیمت پر ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گاہک کم اور سناٹا زیادہ ہے۔

رواں ماہ 18 روز کے دوران کراچی میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

karachi

sugar price