Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

لاہور، سیکیورٹی گارڈز پر تشدد میں ملوث 3 ماں بیٹیوں کی بعداز گرفتاری ضمانت منظور

ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
شائع 19 اگست 2023 02:26pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریض کے لواحقین اور سیکورٹی گارڈز میں جھگڑے سے متعلق کیس میں تین ماں بیٹیوں کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کرتے ہوئے رہائی کے لیے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

بانو قدسیہ اور اس کی 2 بیٹیاں سمراء اور مریم نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی اورملزم حسنین نے بعد از گرفتاری درخواست دائر ک تھی۔

واضح رہے کہ ملزم حسنین کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔

punjab

PIC

Punjab Institute of Cardiology

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div