Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

9 مئی ہنگامہ آرائی کیس: عدالت نے 20 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا

12 ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
شائع 19 اگست 2023 06:14pm
فوٹو — اے ایف پی/ فائل
فوٹو — اے ایف پی/ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے خلاف کیس میں 20 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

9 مئی کو راحت بیکری افشان چوک میں پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

عمران خان نے دو ہفتے بعد شیو بنا لی، جیل کے سیل میں نئے واش روم کی تعمیر شروع

سانحہ 9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کی ضمانت منظور

9 مئی واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کے 22 رہنما اور 268 کارکنان اشتہاری قرار

پی ٹی آئی چیرمین کے باڈی گارڈز سمیت 32 کارکنان کی 9 مئی کے مقدمے میں شناخت پریڈ مکمل ہوگئی جبکہ ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔

تھانہ سرور روڑ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 12 پی ٹی آئی کارکنان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہوگئی ہے جبکہ 20 ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت نہیں ہو سکی، 12 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جایے دیگر کو ڈسچارج کر دیا جائے۔

عدالت نے شناخت پریڈ میں شناخت نہ ہونے والے 20 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا اور 12 ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ATC

lahore

pti chairman

Jinnah House Attack

MAY 9 RIOTS

Imran Khan Arrested August 5

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div