Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ڈیٹاکس واٹر پینا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

یہ مشروب اپنی خصوصیات کی وجہ سے حالیہ برسوں میں تیزی سے مقبول ہوا ہے۔
شائع 20 اگست 2023 10:46am
تصویر: لیووفائی/ویب سائٹ
تصویر: لیووفائی/ویب سائٹ

صحت مند رہنے کیلئے صحت مند غذا لینا انتہائی ضروری ہے، جہاں پھل اور سبزیاں غذائیت سے بھرپور ہیں تو وہیں ایک ایسا مشروب بھی ہے جو انسانی صحت کوتقویت دے سکتا ہے۔

”ڈیٹاکس واٹر“ وہ مشروب ہے جو تازہ پھلوں اور سبزیوں کے ذائقوں سے بھرپور ہوتا ہے، اسے بعض اوقات پھلوں سے بھرا ہوا پانی یا پھلوں کے ذائقے والا پانی بھی کہا جاتا ہے۔

یہ گھر پر بہت سے مختلف طریقوں سے با آسانی بنایا جا سکتا ہے، یہ اپنی خصوصیات کی وجہ سے حالیہ برسوں میں تیزی سے مقبول ہوا ہے۔

چونکہ یہ پھلوں اور سبزیوں کو پانی میں ڈال کر بنایا جاتا ہے، اسلئے اس میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ٹھنڈا پانی پینے کے فوائد اور نقصانات

روزمیری استعمال میں لائیں، یادداشت بڑھائیں

بھارت میں برگر سے ٹماٹرکیوں غائب ہوگئے

ڈیٹاکس واٹر بنانے کا طریقہ

ڈیٹاکس واٹر کو بنانے کے لیے فلٹر شدہ پانی میں اپنے پسندیدہ پھلوں اور سبزیوں جیسے لیموں، ادرک، کھیرا، پودینہ اور بیریز شامل کریں۔

اچھے ذائقے اور فوائد کے لیے ان اجزاء کو کچھ گھنٹوں یا رات بھر پانی میں بھگودیں، اور پھر اس پانی کو دن بھر پیئیں۔

ایک تحقیق کے مطابق ڈیٹاکس واٹر آپ کو اس طرح فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

ڈی ٹاکس واٹر کے فوائد

وزن میں کمی

وزن کم کرنا بہت سے افراد کے لئے ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ ماہرین وزن کم کرنے کیلئے ڈی ٹاکس واٹر کو اپنی غذا میں شامل کرنے پر بہت زور دیتے ہیں۔

ڈی ٹاکس واٹر جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے، مدافعتی نظام کو بڑھانے اور ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر اس کا استعمال وزن میں کمی لاسکتا ہے۔

زہریلے مادوں کو ختم کرنا

حالیہ برسوں میں ڈیٹاکسفکیشن ایک اہم موضوع رہا ہے، اکثریت اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے قدرتی طریقے استعمال کرتے ہیں۔ انہی طریقوں میں سے ایک ڈی ٹاکس واٹر بھی ہے جو پھلوں اور سبزیوں سے بنایا جاتا ہے۔

میٹابولزم میں تیزی

بہتر میٹابولزم ایک ایسی چیز ہے جو ہم سب اپنی زندگی میں چاہتے ہیں۔ تاہم اپنے روزمرہ کے معمولات میں ڈیٹاکس واٹر کو شامل کرکے آپ اپنا میٹابولزم بہتر کرسکتے ہیں۔

مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے

کہا جاتا ہے کہ پھل اور سبزیاں، اور ان کے جوس سے مدافعتی نظام کو بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ان پھلوں اور سبزیوں سے تیار ڈی ٹاکس واٹر آپ کو فائدہ نہ پہنچائے۔

جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن کرتا ہے

ہمارے جسم کی پی ایچ کی سطح میں توازن برقرار رکھنا مجموعی صحت اور تندرستی کے لیے ضروری ہے۔ اس کا ایک مؤثر طریقہ یہ ہے کہ ہمارے روزمرہ کے معمولات میں اس مشروب کو شامل کیا جائے۔

ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتا ہے

ہاضمے کے نظام کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔ اس کیلئے اپنے روزمرہ کے معمولات میں ڈیٹاکس واٹر کو لازمی شامل کریں۔ یہ آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کا ایک قدرتی اور آسان طریقہ ہے۔ ہاضمے کیلئے لیموں پانی، کھیرے کا پانی اور ادرک کا پانی بہت مفید ہے۔

صحت

fruits

healthy lifestyle

detox water

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div