Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

”سنی ولا“ کی نیلامی کا نوٹس تکنیکی وجوہات پر واپس لے لیا گیا

حال ہی میں اداکار کی مشہور فلم سیکوئل "غدر 2" ریلیز ہوئی ہے۔
اپ ڈیٹ 21 اگست 2023 11:44am
تصویر: انڈیا ٹی وی نیوز/ویب سائٹ
تصویر: انڈیا ٹی وی نیوز/ویب سائٹ

”بینک آف بڑودا“ کی جانب سے مشہور بھارتی اداکار سنی دیول کے عالیشان بنگلے کی نیلامی کا نوٹس ”تکنیکی وجوہات“ کی بناء پر واپس لے لیا گیا ہے۔

بینک نے آج ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ، ’ٹائمز آف انڈیا ممبئی ایڈیشن (صفحہ 3) میں 20.08.2023 کو شائع ہونے والے نیلامی سیل نوٹس میں اجے سنگھ دیول عرف سنی دیول کے حوالے سے فروخت کے نوٹس کو درج ذیل جائیداد کی تکنیکی وجوہات کی بنا پر واپس لے لیا گیا ہے‘۔

واضح رہے کہ سنی دیول کا مغربی ممبئی کے پوش علاقے جوہو واقع عالیشان بنگلے کو بینک آف بڑودا قرض کی وصولی کے لیے نیلام کر رہاتھا۔

سنی دیول نے بینک سے تقریباً 56 کروڑ روپے قرض لیا تھا، بینک قرض پر لگائے گئے سود کی وصولی کے لیے بھی کوشش کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:

قرض کی وصولی، بینک نے سنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا اعلان کردیا

سنی دیول سیما حیدر اور انجو کی حمایت میں سامنے آگئے

کامیابی حاصل کرنے کیلئے نام بدلنے والے بولی وڈ اداکار

بینک نے نیلامی کا نوٹس گزشتہ روز 20 اگست کو ایک قومی اخبار میں شائع کیا تھا، جس میں سنی دیول کا اصل نام ”اجے سنگھ دیول“ درج ہے۔

قرض کی دیگر تفصیلات کے مطابق سنی دیول کے بھائی بوبی دیول، جن کا اصل نام وجے سنگھ دیول ہے، ان کے والد دھرمیندر سنگھ دیول، اور سنی دیول کی کمپنی سنی ساؤنڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کو اس قرض کے ضامن اور کارپوریٹ گارنٹر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا جو انہوں نے بینک آف بڑودس سے لیا تھا۔

جس بنگلے کی نیلامی ہونے جا رہی تھی اس کا نام ”سنی ولا“ ہے اور یہ جوہو کے گاندھی گرام روڈ پر واقع ہے۔

واجبات کی وصولی کے لیے اردگرد کی زمین بھی نیلام کی جا رہی تھی۔ یہ زمین 599.44 مربع میٹر ہے اور جوہو تعلقہ اندھیری، ممبئی کے مضافاتی ضلع کے گاؤں کے سروے نمبر 41 حصہ نمبر 5 (Pt) CTS نمبر 173 پر مشتمل زمین کے ٹکڑے اور پارسل پر واقع ہے۔

بینک نے نیلامی کے لیے ریزرو قیمت 51.43 کروڑ روپے رکھی تھی، نیلامی کے لیے ارنسٹ منی ڈپازٹ تقریباً 5.14 کروڑ روپے تھے، جبکہ نیلامی کی بولی میں اضافہ 10 لاکھ روپے تھا۔

سنی دیول کے نمائندے نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ مسئلہ حل ہو جائے گا، ہم اس پر مزید قیاس آرائیاں نہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔‘

سنی دیول کی ٹیم نے اتوار کے روز نیلامی نوٹس کی تصدیق کی تھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ رقم درست نہیں ہے اور یہ بھی کہا کہ اداکار ایک یا دو دن میں بقایا جات کی ادائیگی کر دیں گے۔

حال ہی میں اداکار کی مشہور فلم سیکول ”غدر 2“ ریلیز ہوئی ہے جس نے سینما گھروں میں دھوم مچادی ہے۔

Auction

bank loan

sunny deol

Sunny Villa

Bank of Baroda

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div