Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

قصور: پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، پاکپتن میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
شائع 21 اگست 2023 09:40am
ہزاروں افراد کوسیلاب سے نکالنے اورمحفوظ مقامات پرمنتقل کرنےکاعمل جاری رہا - اسکرین گریب
ہزاروں افراد کوسیلاب سے نکالنے اورمحفوظ مقامات پرمنتقل کرنےکاعمل جاری رہا - اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کےذریعے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں
پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کےذریعے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں

پنجاب کے شہر قصور میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پاکپتن کے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں گنڈا سنگھ والا، دھپ سری، اٹاری اور گھٹی کلنگر، اولاکے، جمعے والا، کمال پورہ، اورنجابت متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

جہاں سے ہزاروں افراد کو سیلاب سے نکالنے اورمحفوظ مقامات پر منتقل کرنے کاعمل جاری رہا ہے۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔

ہزاروں متاثرہ خاندانوں میں لگ بھگ 16 ٹن مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے، راشن پیکس میں آٹا، دال، چاول، گھی اور دودھ سمیت ضروری اشیائے شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سیلاب زدگان کیلئے ضروری طبی امداد کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا۔ امدادی کارروائیاں معمولات زندگی بحال ہونے تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب پاکپتن میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 17 اسکول بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں موسم گرما کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے۔

ISPR

Pakistan Floods

Satluj River

Flood Punjab