Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

ایمان مزاری کی ووائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرانا ہے، پروسیکیوٹر
اپ ڈیٹ 21 اگست 2023 11:15am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

دہشتگردی اوراداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار ایمان مزاری کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔

دہشتگردی اور اداروں میں بغاوت پرا کسانے کے کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پیش کیا گیا، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے کیس کی سماعت کی۔

پروسیکیوٹر نے ایمان مزیاد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ ملزمہ کی وائس میچنگ کرانی ہے، فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرانا ہے ، کل ہم نے یہ سب کچھ ٹرائل میں عدالت کے سامنے لانا ہے، یہ پہلا ریمانڈ ہے عدالت ریمانڈ منظور کرے ہم نے انویسٹیگیشن کرنی ہے۔

مزید پڑھیں: ایمان مزاری کا ایک مقدمے میں جوڈیشل اور ایک میں جسمانی ریمانڈ منظور

ایمان مزاری نے ماں کے فعل سے لاتعلقی ظاہر کردی

عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہے، ایمان مزاری

ایمان مزاری کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ سوال ہے ابھی تک ایمان مزاری کے خلاف کوئی ثبوت کیوں نہیں لایاگیا؟ فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ یا ووائس میچنگ ٹیسٹ اب تک کیوں نہیں کروایا۔

وکیل ایمان مزاری نے مؤقف اختیار کیا کہ ایمان مزاری کی تقریر سوشل میڈیا پر موجود ہے، لیپ ٹاپ موبائل بھی پولیس کے پاس ہے، ایمان مزاری کو کسٹڈی میں رکھ کر کیا ملےگا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Iman Mazari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div