Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

بلوچستان کی نگراں کابینہ میں متوقع شامل ہونے والوں کے نام سامنے آگئے

نگران کابینہ 10 سے 12 ارکان پر مشتمل ہونے کا امکان
شائع 21 اگست 2023 11:12am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگران کابینہ بلوچستان کے لئے ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں، اور کابینہ 10 سے 12 ارکان پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کی نگراں کابینہ کے حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی کی قریبی ساتھیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج شام تک متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی نگران کابینہ ایک خاتون رکن سمیت 10 سے 12 ارکان پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کے لئے پرنس احمد علی، میر رامن محمد حسنی، ساجد دشتی، شہریار درانی، شانیہ خان، امجد رشید، سردار فرید دمڑ، مولوی محب اللہ، جان اچکزئی، عبید گورگیج، آغا عمر بنگلزئی اور عطاء الحق کاکڑ کا نام بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران کابینہ میں جمیعت علماء اسلام اور باپ پارٹی کے رہنماؤں کو ترجیح دی جارہی ہے۔

Balochistan Caretaker Setup