Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پرویز الہٰی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سنگل بینچ کا فیصلہ بحال ہوگیا
اپ ڈیٹ 21 اگست 2023 06:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہاٸیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو تمام مقدمات میں ضمانت دینے اور رہاٸی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کے خلاف حکومتی اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کردی۔

عدالت نے قرار دیا کہ وجوہات تفصیلی فیصلے میں بیان کی جاٸیں گی۔

مزید پڑھیں

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی رہائی کے بعد راولپنڈی سے پھر گرفتار، لاہور منتقل

پرویزالہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سپریٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور سے ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا لاہور ہائیکورٹ کو پرویز الٰہی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم

پرویز الہی کے وکیل علی ظفر اور عامر سعید راں پیش ہوٸے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ ایک کیس میں تفتیش اس لیے نہیں کرتے تاکہ دوسرے کیس میں گرفتار کیا جاسکے، اگر حکومت نے معاملات ایسا چلانا ہے تو کیاعدالتیں بھی ریلیف نہ دیں۔

سنگل بینچ نے 15 جولائی کو فیصلہ دیتے ہوئے پرویز الٰہی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے غیر ظاہر شدہ مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکا تھا۔

پنجاب حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آج سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنادیا۔

دو رکنی بینچ نے اپیل خارج کر دی جس کے نتیجے میں سنگل بینچ کا فیصلہ بحال ہوگیا۔

گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن: پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں سوا ارب روپے کرپشن کیس میں پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔

چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے 16 اگست کو حکم جاری کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ 21 اگست کو سماعت کر کے فیصلہ کرئے، مگر لاہور ہائیکورٹ میں ابھی سماعت نہیں ہوئی، پرویز الہٰی کو 28 اگست تک نیب کی تحویل میں دے دیں۔

فاضل جج نے بتایا کہ 28 کو وہ رخصت پر ہیں جس کے بعد عدالت نے 29 اگست تک پرویز الہٰی کو نیب کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پرویز الہٰی کا علاج ذاتی معالج سے کروانے کا حکم دیا جائے، نواز شریف کو بھی یہ سہولت دی گئی اور میڈیکل بورڈ میں ان کے ذاتی معالج کو شامل کیا گیا۔

پرویز الہٰی نے روسٹرم پر کھڑے ہو کر بتایا کہ ان کی کمر میں اور پاؤں میں تکلیف ہے اور ان کے گھٹنے سوجھ جاتے ہیں، ذاتی معالج سے علاج کروانے کے احکامات دیے جائیں۔

امجد پرویز نے بتایا کہ قانون کے مطابق ملزم سے گھر والوں کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی، آج بھی ملاقات کا دن ہے مگر پیشی کے باعث ملاقات نہیں ہو سکی، کل ملاقات کروانے کے احکامات دیے جائیں۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ذاتی معالج کے حوالے سے درخواست کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ جس پر پرویز الہٰی کے وکیل نے استدعا کی کہ نیب معاملے کو طول دیتی ہے،عدالت اس حوالے سے حکم صادر کرئے۔

عدالت نے ذاتی معالج سے علاج اور گھر والوں سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی۔

accountability court

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Punjab Government

LAHORE HIGH COURT (LHC)

gujrat corruption case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div