Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں چند روز میں شروع ہوں گی

چیف الیکشن کمشنر کا رزلٹ مرتب کرنے کے موجودہ سسٹم پر اطمینان کا اظہار
اپ ڈیٹ 22 اگست 2023 11:13pm

ملک میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، انتخابات کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ آئندہ عام انتخابات کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا، حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں آئندہ چند روز میں شروع ہوں گی۔

مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی ، اے این پی ، جے یو ائی ایف سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر کا رزلٹ مرتب کرنے کے موجودہ سسٹم پر اطمینان کا اظہار

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدات اہم اجلاس میں الیکشن کمیشن کو رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی جبکہ الیکشن کمیشن نے اس سسٹم پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں

’صدر نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہیں دی‘

نگراں حکومت انتخابات پر کسی بھی طرح اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی، الیکشن کمیشن

مردم شمادی کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن کاآرڈر جاری

اجلاس میں الیکشن کمیشن کو رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پریذائیڈنگ آفیسر سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس موبائل ایپ سے فوری رزلٹ کی ترسیل ممکن ہوگی، ریٹرننگ آفیسر بھی فوری ووٹوں کے درست اعداد وشمار کے ساتھ غیرحتمی رزلٹ مرتب کرسکے گا۔

جس پر الیکشن کمیشن نے اس سسٹم پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کے کام کا بھی کا جائزہ لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات کو ضروری مراسلہ جات بھی روانہ کیے ہیں، جس میں متعلقہ اداروں سے میٹنگ بھی ہوئی ہیں اور آج ان کو ٹیلفون پربھی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ فوری طورپرالیکشن کمیشن کو ضروری نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا مہیا کریں تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا عمل فوری طور پر شروع کرسکے۔

پاکستان

ECP

اسلام آباد

election result

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

Election Reforms

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div