Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ڈریپ نے 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وضاحت کردی

تمام ادویات نئی ہیں، جو پاکستان میں پہلے رجسٹرڈ نہیں تھیں
اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 12:06pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ) نے 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کی جانے والی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دواؤں کی قیمت مقررکی ہے۔

ڈریپ کے مطابق یہ تمام 25 نئی دوائیں ہیں،جو سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں تھیں۔

تمام 25 ادویات پہلی بارمارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیراسٹامول کے ساتھ کمبینیشن میں نئی دوا رجسٹرڈ کی گئی ہے، سادہ پیراسٹامول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

medicine

DRAP

Medicine price

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div