Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

سائفر کیس میں عمران خان سے اٹک جیل میں ایک گھنٹہ تفتیش

ایف آئی اے کے سامنے سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر سائفر گم ہونے کا اعتراف کرلیا
شائع 26 اگست 2023 05:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تفتیشی ٹیم نے سائفر گمشدگی معاملے پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اٹک جیل میں تحقیقات کی ہیں۔ سابق وزیراعظم نے ٹیم کے سامنے سائفر گم ہونے کا ایک بار پھر اعتراف کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز کی سربراہی میں ایف آئی اے کی 6 رکنی ٹیم نے عمران خان سے تفتیش کی، تفتیشی ٹیم ایک گھنٹہ سے زائد تک چئیرمین پی ٹی آئی سے سوالات کرتی رہی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر گمشدگی کے حوالے سے بھی سوالات کئے گئے۔

عمران خان نے ٹیم کے سامنے سائفر گم ہونے کا ایک بار پھر اعتراف کرلیا۔

مزید پڑھیں:

ایف آئی آر میں سائفر میرے پاس ہونے کا الزام نہیں، شاہ محمود قریشی

سائفر اب بھی عمران خان کے پاس ہے، رانا ثنا اللہ

عمران خان کیخلاف سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان گواہ بن گئے

ایف آئی اے ٹیم اس سے پہلے بھی عمران خان سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔

عمران خان نے ٹیم کو بتایا کہ انہیں یہ یاد نہیں کہ انہوں نے مراسلہ کس کو دیا تھا اور کہاں رکھا تھا۔

ٹیم ہفتہ کی سہہ پہر اٹک جیل پہنچی اور چار بجے کے قریب وہاں سے نکلی۔

FIA

imran khan

Cypher Investigations

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div