Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان آج سجے گا

21 اضلاع میں 65 ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کے ضمنی الیکشن کیلئے 159 پولنگ اسٹیشنز احساس ترین قرار
اپ ڈیٹ 27 اگست 2023 08:04am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے میدان آج اتوار کو سجے گا، الیکشن کے لئے 256 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ۔

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 159 پولنگ اسٹیشنز احساس ترین ، 84 حساس اور 13 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

پشاور نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، خیبر، کوہاٹ بنوں لکی مروت، ایبٹ آباد ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام تورغر ، سوات، شانگلہ ، ملاکنڈ، لوئر و اپر دیر اور باجوڑ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 256 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

الیکشن میں مجموعی طور پر تین لاکھ 85 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، جس میں دو لاکھ 8 ہزار 954 مرد ووٹرز اور ایک لاکھ 76 ہزار 835 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

سندھ حکومت بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے، سپریم کورٹ

الیکشن توقع سے پہلے ہوسکتے ہیں، نواز اور مریم ڈرائیونگ سیٹ پر نہیں ہونگے، ذرائع

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

local bodies election

خیبر پختونخوا

Election Commission of Pakistan (ECP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div