Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

کراچی : انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے شہری جاں بحق، 2 افراد زخمی

سائن بورڈ انڈر پاس سے گزرنے والی 2 موٹر سائیکلوں پر گرا
شائع 28 اگست 2023 10:03pm
اسکرین گریب / سوشل میڈیا
اسکرین گریب / سوشل میڈیا

کراچی میں ناظم آباد انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق انڈر پاس میں محسن بھوپالی کے نام کا بورڈ گر گیا۔

سائن بورڈ انڈر پاس سے گزرنے والی 2 موٹر سائیکلوں پر گرا، جس کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہوئے۔

ایک متاثرہ موٹر سائیکل پر دو افراد کاشف اور عامر سوار تھے جو شاہ فیصل کالونی کے رہائشی ہیں۔

دوسری موٹر سائیکل پر عزیز آباد کا رہائشی شاہد سوار تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں گرین لائن بس کو حادثہ

کراچی میں ٹریفک حادثے نے 3 بچوں کی جان لے لی

کراچی کا مشہور انڈر پاس یا افغانستان کا غار؟

زخمیوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ، جہاں 35 سالہ عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

karachi

Accident

Karachi Police

Nazimabad Underpass

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div