ایک اور ایرانی فنکار کو عدالتی کاروائی کا سامنا

حکومتی کیس کے باوجود گلوکار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا
شائع 29 اگست 2023 06:41am

ایرانی گلوکار مہدی یاراحی کی جانب سے اپنے نئے گانے میں حجاب نہ پہننے کی حمایت کرنے پر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

نئی پیشرفت ایرانی لڑکی مہسا امینی کی موت کے ایک برس بعد سامنے آئی ہے جس میں ملک کے اندر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا۔

مہدی یاراہی کے نئے گانے ’روستاریتو‘ (تمہارا اسکارف) گزشتہ برس حجاب مخالف تحریک کے ساتھ یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی عدالتی ذرائع کے مطابق مہدی یاراہی کے خلاف ایک گانے پر اسلامی اقدار اور اخلاقیات کو نشانہ بنانے کا کیس بنایا گیا ہے۔

حکومتی کیس کے باوجود گلوکار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف کیس میں مزید چارجز کی تفصیلات بھی ابھی سامنے نہیں لائی گئی۔

mehdi yarrahi