Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

عامر خان کا نئی فلم کے ساتھ اسکرین پر واپسی کا فیصلہ

جنوری 2024 تک اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائیگی
اپ ڈیٹ 31 اگست 2023 12:15am

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے اگلے برس کرسمس کے موقع پر نئی فلم کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

لال سنگھ چڈا کے بعد اداکار مختلف پروڈکشن پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں اور اب انہوں نے اپنی اگلی فلم کیلئے 20 دسمبر 2024 کی تاریخ طے کردی ہے۔

نئی فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا اور فی الحال یہ پری پروڈکشن کی اسٹیج پر ہے جبکہ جنوری 2024 تک اس کی شوٹنگ شروع ہوجائیگی۔

عامر خان کی پروڈکشن کمپنی کی یہ 16 ویں فلم ہے اور اس پروجیکٹ کے حوالے سے وہ کافی عرصے سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ بات کلیئر نہیں ہوئی ہے کہ عامر خان کا فلم میں کیا کردار ہوگا اور فلم کی نوعیت کس طرح کی ہے۔

یاد رہے سپر اسٹار اداکار نے ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس کی فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کی ہندی ری میک ’لال سنگھ چڈا‘ کے نام سے بنائی تھی جو باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔

Amir Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div