Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نیب رپورٹ میں مونس الٰہی کیخلاف کروڑوں روپے کی کرپشن، کک بیکس کے الزامات

منتقل کی گئی رقم بظاہر رشوت اور کک بیکس کی ہے، نیب رپورٹ
شائع 04 ستمبر 2023 09:29am
سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی۔ فوٹو — فائل

لاہور: پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد مونس کے بینک اکاؤنٹس میں لاکھوں غیر ملکی کرنسی منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مونس الٰہی کے خلاف نیب انکوائری رپورٹ میں انکشافات ہوئے ہیں کہ پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کے بعد مونس کے مختلف اکاؤنٹس میں 82 کروڑ سے زائد رقم جمع ہوئی۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ مونس الٰہی کے اکاؤنٹس میں 10 لاکھ 84 ہزار یوروز جب کہ ایک لاکھ پاؤنڈ اور پاکستان سمیت دیگر کرنسی بھی منتقل کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گجرات میں مختلف ٹھیکوں کے دوران بھی رقم مونس الٰہی کے اکاؤنٹس میں جمع ہوئی، منتقل کی گئی رقم بظاہر رشوت اور کک بیکس کی ہے۔

نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پرویز الٰہی کی بہو زہرہ الہی نے بھی گجرات میں 153 ملین روپے سے 748 کنال اراضی خریدی، البتہ مونس الٰہی تاحال کیس میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

NAB

NAB Lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Monis Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div