Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

ہوائی جہاز میں روتے بسورتے بچوں کو خوش رکھنے کا طریقہ

دراصل بچے سفرکے دوران کان کی تکلیف کا سامنا کرتے ہیں۔
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 03:52pm
تصویر: دی یروشلم پوسٹ/ویب سائٹ
تصویر: دی یروشلم پوسٹ/ویب سائٹ

بچوں خصوصاً چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرنا کئی والدین کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں۔

بات کی جائے جہاز میں سفر کرنے کی تو والدین فضائی سفر میں بچوں کے رونے سے کافی پریشان رہتے ہیں۔

دراصل سفر کے دوران اکثر بچے نئے ماحول سے ڈرتے ہیں، بے چین ہوتے ہیں اور ٖفضائی سفر کی وجہ سے کان کی تکلیف کا سامنا کرتے ہیں۔

اس کیفیت کا اظہار بچے روکرہی کرتے ہیں اور جہاں کچھ بچے سفر کے دوران روتے ہیں تو وہیں کچھ بچے اس سفر سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

چڑیا گھر میں نرگوریلا کے ہاں بچے کی پیدائش

کس عمر کے بچے کو کس وقت سُلانا چاہئیے؟

بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے والے پھل

والدین رونے والے چھوٹے بچوں کے ساتھ فضائی سفرمنظم بنانے کیلئے ان بہترین تجاویزکو اپنائیں۔

ائرپورٹ پرجلدی پہنچیں

ائرپورٹ پرجلدی پہنچنا بچوں اور والدین دونوں کے لیے پرواز سے پہلے کے اسٹریس کو کم کرنے میں اہم ہے۔ یہ نقطہ نظر ایک پرسکون ماحول پیدا کرتا ہے، جس سے والدین اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ آسانی سے چیک ان کرسکتے ہیں۔

بچوں کے کھلونے

بچوں کی پسندیدہ اشیاء جو انہیں آرام اور تفریح فراہم کر سکتی ہیں، انہیں لازمی ساتھ رکھیں۔ والدین کو چاہیے کہ ایک کھلونا، ایک آرام دہ کمبل لازمی ساتھ رکھیں کیونکہ یہ بچے کوگھرجیسا احساس دلائیں گے۔

بچوں کی پسندیدہ غذا

اپنے بچوں کے پسندیدہ اسنیکس ساتھ رکھیں تاکہ ان کی توجہ ہٹائی جاسکے اور وہ پرواز کے دوران تنگ بھی نہ کریں۔

لینڈنگ کے وقت بچوں کو مصروف رکھیں

جہاز اترنے کا مرحلہ اکثر بچوں کے لیے ایک ڈرانے والا اور اسٹریس کا لمحہ ہوسکتا ہے۔

لینڈنگ کے دوران بچوں کو کھانا کھلانا بہترین ہے، کیونکہ ”نگلنے“ سے کان کا دباؤ کم ہوجاتا ہے۔

Women

children

Mothers

Aeroplane