Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

امریکی سفیر کی نگراں وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے ملاقاتیں، قانون کی حکمرانی پر زور

ڈونلڈ بلوم نے محسن نقوی اور عثمان انور سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 09:42pm
امریکی سفیر نگراں وزیراعلیٰ سے ملاقات کررہے ہیں، فوٹو ــ ٹوئٹر/امریکی قونصل خانہ لاہور
امریکی سفیر نگراں وزیراعلیٰ سے ملاقات کررہے ہیں، فوٹو ــ ٹوئٹر/امریکی قونصل خانہ لاہور

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

ترجمان امریکی سفارت خانہ جوناتھن لالی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی آئی جی پنجاب سے ملاقات میں انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر بات چیت کی گئی۔

آئی جی پنجاب سے ملاقات میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے انصاف کی رسائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر بھی بات چیت کی گئی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں امریکی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقع، انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی اہمیت سمیت جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس، امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

اس موقع پر ڈونلڈ بلوم نے امریکا پاکستان اقتصادی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

IG Punjab

mohsin naqvi

US Ambassador Donald Bloom

Pakistan US relations

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div