Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

رات کو دودھ پینا فائدہ مند ہے لیکن کچھ نقصانات بھی جان لیں

سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ پینا ایک قدیم روایت رہی ہے
شائع 06 ستمبر 2023 10:09am
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ

سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ پینا قدیم روایت رہی ہے، رات کو بیش بہا فوائد والا دودھ پی کر سونا پر سکون نیند کیلئے مفید ہے۔

ہیلتھ شاٹس میں شائع رپورٹ کے مطابق متعدد مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ سونے سے پہلے دودھ پینے کے مثبت اثرات ہیں۔

نئی دہلی کے سی کے برلا ہاسپٹل کی کلینیکل نیوٹریشنسٹ اور ڈائٹیشن دیپالی شرما کہتی ہیں کہ سونے سے پہلے گرم کپ دودھ پینا ایک لازوال روایت رہی ہے۔

رات کو دودھ پینے کے فوائد

دودھ ٹریپٹوفین(tryptophan) کا بہترین ذریعہ ہے، یہ ایک آمائینو ایسڈ ہے جو نیند کو فروغ دینے والی خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے۔

مزید پڑھیں:

دانتوں کا درد آسان ٹوٹکوں سے فوری دور کریں

وٹامن کی گولیاں کھانے والے محتاط ہوجائیں

مون سون میں گلے کی خراش سے پریشان افراد یہ کریں

یہ نہ صرف موڈ میں تبدیلی لاتا ہے بلکہ بھوک کو کنٹرول کرنے اور نیند کے ماڈیولیشن میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جرنل بی ایم سی جیریاٹریکس میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دودھ یا دودھ کی مصنوعات کا استعمال عمر رسیدہ افراد میں نیند کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔

رات کو دودھ پینا آپ کے وزن کو کیسے متاثر کرتا ہے

اگر آپ پرسکون نیند لینا چاہتے ہیں تو رات میں دودھ پینا ایک اچھی عادت ہے۔ لیکن وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے یہ بہتر نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق رات کو دودھ پینے سے ہاضمے کا عمل سست ہوجاتا ہے اور جگر کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

یہ عمل آپ کے جسم کے میٹابولزم کو متاثر کرتا ہے اور وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

کیا ہارمونل تبدیلیوں کا سامنا کرنے والی خواتین کے لئے رات کو دودھ پینا نقصان دہ ہے؟

اکثر خواتین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر وہ کسی بھی قسم کی ہارمونل تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہیں تو وہ رات کو دودھ نہ پیئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہارمونل تبدیلیوں کا سامنا کرنے والی خواتین کے لیے ڈیری مصنوعات سختی سے ممنوع نہیں ہیں۔ زیادہ دودھ کا استعمال آپ کے خون میں شکر کی سطح کو بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔

متعدد مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ دودھ میں پروجیسٹرون(progesterone) اور ایسٹروجن(estrogen) موجود ہوتا ہے جو اس مسئلے میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

ماہرین دودھ اور اس کی مصنوعات کو اعتدال میں رہ کر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

صحت

Milk

Benefits

night routine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div