کوئٹہ میں کانگو کا ایک اورمریض دم توڑگیا

کانگو وائرس سے وفات پانیوالوں کی تعداد11 ہوگئی
شائع 06 ستمبر 2023 03:13pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں کانگو کا ایک اورمریض دم توڑگیا ہے۔

کانگو وائرس سے دم توڑنے والے کی شناخت 25 سالہ نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کو گزشتہ روزفاطمہ جناح اسپتال لایا گیا تھا۔

مریض کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ کانگو وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد11ہوگئی ہے۔

quetta

congo virus