Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ملکی قرضوں میں اضافے میں پی ڈی ایم حکومت کا بڑا ہاتھ

پی ڈی ایم اقتدار کے آخری ماہ قرضوں میں 907 ارب روپے کا اضافہ
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 05:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک طرف ملک معاشی گرداب میں پھنسا تھا تو دوسری طرف پی ڈی ایم حکومت شاہ خرچیوں میں مصروف تھی، 13 جماعتی حکومت نے 16 ماہ میں میڈیا کو تقریباً 10 ارب روپے کے اشتہارات جاری کیے۔

سیکریٹری اطلاعات کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومت نے 9 ارب 60 کروڑ روپے کے اشتہارات دیئے، جن میں سے پرنٹ میڈیا کو 3 ارب 50 کروڑ روپے، الیکٹرانک میڈیا کو 4 ارب 79 کروڑ روپے اور ڈیجیٹل میڈیا کو ایک ارب 23 کروڑ روپے کےاشتہارات جاری ہوئے۔

ملکی قرضوں کے اضافے میں پی ڈی ایم حکومت کا بڑا ہاتھ بھی سامنے آیا ہے، پی ڈی ایم اقتدار کے آخری ماہ قرضوں میں 907 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ملکی قرضوں کا حجم 19 کھرب چار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

جولائی 2023 تک وفاقی حکومت کا قرض 61 کھرب 8 ارب روپے تھا جو گزشتہ ماہ سے 907 ارب روپے زیادہ ہے۔

PDM

Government Ads

Senate Committee For Information

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div