Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

عمران خان کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر اعتراضات دور

چھٹیاں ختم ہونے پر مرکزی کیس جلد سماعت کے لئے مقرر دیا جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شائع 07 ستمبر 2023 12:41pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست سے اعتراضات دور کردیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر کیسز میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

وکیل پی ٹی آئی سلمان صفدر نے استدعا کی کہ ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو دیگر کیسز میں گرفتاری سے روکا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ بھی نہیں آئی۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اس پٹیشن کو مقرر کرتے ہوئے دوبارہ رپورٹ منگوا لیتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے ملک بھر سے تفصیلات منگوانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 200 کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہو چکے، ہماری مشکلات کافی حد تک بڑھ گئی ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کیس کو جلد مقرر کرنے سمیت اس درخواست پر بھی آرڈر کردیتا ہوں جب کہ چھٹیاں ختم ہونے پر مرکزی کیس جلد سماعت کے لئے مقرر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ محمود قریشی کے بعد عمران خان بھی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار

عمران خان نے دو ہفتے بعد شیو بنا لی، جیل کے سیل میں نئے واش روم کی تعمیر شروع

عدالت نے عمران خان کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div