Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

عبایا پرپابندی: فرانس میں اسکول طلبہ اور اساتذہ نے ’ہڑتال‘ کردی

فرانسیسی عدلیہ نے بھی عبایا پرپابندی کا حکومتی فیصلہ قانونی قراردے دیا
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 02:52pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

فرانس کے ایک ہائی اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے سرکاری اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کردی ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکول کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کی اسلاموفوبک پالیسی سے خود کو دور کرنا چاہتے ہیں۔

جس اسکول میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے، وہ موریس یوٹریلو ہائی اسکول ہے، جو سین سینٹ ڈینس میں واقع ہے۔

پیرس کے شمال مشرق میں واقع یہ ایک غریب مضافاتی علاقہ ہے، جہاں رہنے والوں کا تعلق افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے ہے۔

حکومتی فیصلے پراحتجاج کا فیصلہ اسکول کی دو طلبا تنظیموں کی جانب سے کیا گیا، جن کا کہنا ہے کہ لباس پرپابندی تعلیم میں سیکولرازم سے متعلق فرانسیسی قوانین کو توڑتے ہیں۔

احتجاج کرنے والوں میں شامل ایک طالب علم نے بتایا کہ ان کے پاس کئی ماہ سے اساتذہ نہیں ہیں کیونکہ ان کے متبادل میں کوئی اور دستیاب نہیں تھا لیکن پھر بھی اہم نے اس کے لیے وقت نکالا ۔

احتجاج میں والدین بھی شامل تھے ، اسکول عملے نے اس بات پر تنقید کی کہ ان کو جو وسائل فراہم کیے گئے ہیں وہ ناکافی ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز متعدد لڑکیوں کو اسکول کے پہلے دن عبایا اتارنے سے انکار پر گھر بھیج دیا گیا تھا۔

دوسری جانب فرانسیسی عدلیہ نے بھی اسکولوں میں حجاب پر پابندی قانونی قرار دے دی ہے۔

Islamophobia

France

Abaya

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div