Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، قیمتوں میں اضافہ

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 46 پیسے مہنگی کردی گئی
شائع 08 ستمبر 2023 04:52pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے46 پیسے مہنگی کردی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

صارفین سے اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملک میں پہلے ہی بجلی کے اضافی بلوں پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں :

بجلی چوری روکنے کیلئے تقسیم کار کمپنیوں کے فیلڈ افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

شہریوں کے لئے موجودہ بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہورہا ہے، ایسے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی گئی۔

nepra

electricity

protest

electricity price

WAPDA

K-Electric

electricity bill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div