Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

بچوں کی پرورش میں چند اہم باتوں کا خیال رکھیں

والدین بچوں کی اچھی اور صحت مند طرزِ زندگی کیلئے ایک روٹین لازمی ترتیب دیں
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 01:23pm
تصویر: دی ہیلتھ سائٹ۔کام
تصویر: دی ہیلتھ سائٹ۔کام

بچوں کی پرورش میں والدین کوئی کسر نہیں چھوڑتے، کیونکہ یہی مستقبل کے معمار ہیں۔ بیشتر والدین بچوں کے صحت مند طرزِ زندگی کیلئے ایک روٹین پرعمل کرتے ہیں تاکہ ہر چیز بہتر طریقے سے ممکن بنائی جا سکے۔

اس روٹین میں بچوں کی صحت برقراررکھنا بھی شامل ہے کیونکہ بچے آج کل جنک فوڈ زیادہ پسند کرتے ہیں۔ کھانے پینے سے لیکر روز مرہ معمولات تک والدین کو بچوں کا خیال رکھنے میں کچھ باتیں بہت مدد دیتی ہیں۔

فکر مند والدین بچوں کی پرورش کرتے وقت ان باتوں کا لازمی خیال رکھیں۔

کھانے کے دوران اسکرین ٹائم سے گریز کریں

کھانے کے دوران اسکرین ٹائم بچوں کے لیے کسی صورت اچھا نہیں ہے۔ یہ کھانے کے دوران بچوں کی توجہ ہٹاتا ہے، جو آپ کے بچے میں زیادہ کھانے کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ضدی بچوں کو کنٹرول کرنا اب مشکل نہیں

بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے والے پھل

اسمارٹ فون سے بچوں کی ذہنی صحت متاثر ہونے کا خدشہ

باہر کے کھانوں سے پرہیز کریں

اگر آپ کا بچہ 2 سال سے کم عمر ہے تو اسے باہر کے کھانوں سے دور رکھیں۔ یہ غذائیں آپ کے بچے کے ہارمونزاور نشوونما میں مداخلت کر سکتی ہیں۔ انہیں صحت مند اور قدرتی غذا یا مشروبات فراہم کرنے کی کوشش کریں۔

کھانا پورشن میں کھلائیں

اپنے بچوں کو پورشن میں کھانا کھلانے کی کوشش کریں۔ اس سے آپ کے بچوں میں صحت مند کھانے کی عادات بنانے میں مدد ملے گی اور ضرورت سے زیادہ کھانے اور موٹاپے کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اور بچہ تمام ضروری غذائی اجزاء حاصل کرسکے گا۔

رول ماڈل بنیں

اپنے بچوں کے لیے رول ماڈل بننے کی کوشش کریں۔ انہیں اپنے ساتھ کھانا بنانے اور سَرو کرنے میں ساتھ رکھیں۔

اس سے انہیں اچھی اور صحت مند عادات سیکھنے میں مدد ملے گی، کیونکہ کہا جاتا ہے کہ بچے اپنے بڑوں سے ہی سیکھتے ہیں۔

Women

children

lifestyle

parenting tips