Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستانی حکومت بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کررہی ہے، چینی ناظم الامور

سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا، توجہ زراعت اور آئی ٹی پر ہوگی، آج نیوز پر گفتگو
شائع 11 ستمبر 2023 01:01am
چین کی ناظم الامور پانگ شنگ شیو آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کر رہی ہیں
چین کی ناظم الامور پانگ شنگ شیو آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کر رہی ہیں

چین کی ناظم الامور پانگ شنگ شیو نے کہا ہے کہ سی پی کے پہلے مرحلے میں انفرااسٹرکچرپرکام ہوا،،اب زراعت ، آئی ٹی اور صنعتوں کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے،،پاکستانی حکومت بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کررہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری پاکستانی ترقی میں اہم کرداراداکرے گی.

آج نیوز کے پروگرام ’’روبرو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک معاشی ترقی کا بہترین پلیٹ فارم ہے، سی پیک کو دوسرا فیزشروع ہوچکا ہے، دوسرےمرحلے میں توجہ زراعت،آئی ٹی پرہوگی، معاشی ترقی کیلئے بیرونی سرمایہ کاری اہم ہے، سی پیک کےپہلےفیزمیں انفرااسٹرکچر پرکام ہوا۔

پانگ شنگ شیو نے کہاکہ پاکستانی حکومت سرمایہ کاری لانےکیلئےاقدامات کررہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری پاکستانی ترقی میں اہم کرداراداکرے گی۔

چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے کہاکہ چینی سرمایہ کارپاکستان میں صنعتیں لگاناچاہتےتھے، چینی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم نہیں کی گئیں، اب سرمایہ کاری کیلئےسہولیات فراہم کی جارہی ہیں، چینی دوستوں کےساتھ بیٹھ کرمسائل حل کرناچاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی میں سب سےاہم چیزسیکیورٹی ہے، سی پیک منصوبوں کومکمل تحفظ فراہم کیاگیاہے، ڈالر میں ادائیگیوں کامسئلہ بھی انتہائی سنگین ہے، ہماری کوتاہیوں کی وجہ سےسی پیک سست روی کاشکارہوا۔

خصوصی پروگرام میں وفاقی وزیر جمال شاہ نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں معاشی ترقی پرہی غورہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ 2014میں دھرناسی پیک روکنےکیلئےدیاگیاتھا، دھرنےکی وجہ سےچینی صدر کادورہ ملتوی ہوا،جمال شاہ سی پیک سےملک میں معاشی ترقی آئے گی۔

جمال شاہ نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہت مواقع موجودہیں، آرٹ اورکلچر کوبھی سی پیک کا حصہ بناناچاہئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سی پیک کو10سال مکمل ہوچکےہیں، پیپلزپارٹی دورمیں گوادرکوچین کےحوالےکیاگیا، سی پیک کےتحت بجلی گھربنائے گئے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اورچین کےعوام دوستی کےبندھن میں بندھےہیں، دھرنوں،ناخوشگوارواقعات سےسی پیک متاثرہوا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اسلام آباد سےسکھرتک موٹروےمکمل ہوچکا ہے، سکھرسےکراچی تک موٹروےتاحال مکمل نہ ہوسکا، سیلاب کی وجہ سےبھی ترقیاتی کام متاثرہوئے۔

CPEC

China Embassy in Pakistan

China Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div