Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستان میں نئی الیکٹرک موٹر سائیکل، چارجنگ کا مسئلہ حل، 60 سیکنڈ میں دوڑنے کو تیار

اس نئی موٹر سائیکل کی قیمتیں بھی کو آپ کو حیران کردیں گی۔
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 09:16pm
تصویر: زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز
تصویر: زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز

الیکٹرک موٹر سائیکل اور توانائی کے لیے کام کرنے والی کمپنی ”زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز“ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں الیکٹرک موٹرسائیکلز بنانے کیلئے 1.2 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز نامی اس اسٹارٹ اپ کا اسمبلی پلانٹ لاہور میں قائم ہے جس میں سالانہ 8000 الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کی جاسکتی ہیں۔

اس کا انرجی ڈویژن اسلام آباد میں ہے، جس کے ذریعے یہ بیٹری-ایس-اے-سروس (BaaS) فراہم کی جاتی ہیں۔

اسٹارٹ اپ کا کہنا ہے کہ وہ مہنگی قیمتوں، طویل فاصلے اور چارجنگ ٹائم کے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے۔

زیڈ وائی پی کے ترجمان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ کمپنی کا مقصد الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کرنا، ان کیلئے جدید بیٹری سویپ اسٹیشن، فن تعمیر کی حامل ملکیتی اور پیٹنٹ (زیر التواء) بیٹری، کلاؤڈ سافٹ ویئر اور موبائل ایپس کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیڈ وائی پی کی موٹرسائیکل ایندھن کی لاگت میں 70 فیصد تک کی کمی اور فضائی آلودگی پھیلانے والے اخراج کو ختم کرسکتی ہے۔

ستمبر 2022 میں قائم ہونے والی زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز کے شریک بانی اور سی ای او حسن خان نے کہا کہ کمپنی نے 66,000 ڈالرز کے ابتدائی سرمائے کے ساتھ اپنا آغاز کیا اور وہ اپنے سیڈ راؤنڈ (حاصل ہونے والے سرمائے) کو اسمبلی پلانٹ میں ہونے والے اخراجات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

حسن خان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ’الیکٹرک بیٹریاں سواروں کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہیں۔ بیٹری، جو سروس کے طور پر سوار کے استعمال کے لحاظ سے سبسکرپشن کے مختلف درجوں پر پیش کی جاتی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ بیٹری کو چارج شدہ بیٹری سے تبدیل کرنا فیول اسٹیشن پر پیٹرول کے لیے رکنے کے مترادف ہے۔

یعنی آپ کو موٹر سائیکل چارج کرنے کیلئے گھنٹوں کھڑا نہیں رہنا پڑے گا، بلکہ اس کی جگہ بیٹری ہی تبدیل کردی جائے گی۔

آپ چارجنگ اسٹیشن پر جائیں گے تو آپ کی خالی بیٹری کی جگہ چارج شدہ بیٹری فراہم کردی جائے گی جو بالکل پیٹرول پمپ پر پیٹرول بھروانے جیسا ہی ہے۔

کمپنی موٹرسائیکلوں کی مختلف قسمیں پیش کر رہی ہے جن کی قیمت 150,000 سے 450,000 روپے کے درمیان ہے

بیٹری کی سبسکرپشنز کی قیمت 4,000 سے 24,000 روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کا مقامی طور پر تیار کردہ چارجنگ اسٹیشن ہم آہنگ موٹرسائیکلوں کو 60 سیکنڈ کے اندر اندر چارج ہونے کے قابل بناتا ہے۔

Zyp Technologies

Electric Motorcycles

Pakistani Startups

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div