Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

’پپا کیوں نہ کوئی نئی چیز بنائیں‘، چھت پر موجود ہائی روف نے کراچی والوں کو چکرا دیا

'ہم نے ابو کو بولا کہ کیوں نہ کچھ ایسا بنائیں کہ سب حیران ہوجائیں'
شائع 12 ستمبر 2023 09:25pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں والد نے بچوں کی فرمائش پر گھر کی چھت پر ایک انوکھا واٹر ٹینک بنا دیا جو بالکل گاڑی جیسا دکھتا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 کے عیسیٰ نامی رہائشی نے شاہکار بنایا ہے جو دکھنے میں بالکل چھت پر پارک کی گئی گاڑی کی طرح لگتا ہے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عیسیٰ نے بتایا کہ ان کے بیٹے حمید اور مصطفیٰ نے کہا کہ ’پپا کوئی نئی چیز بنائیں گے‘۔

عیسیٰ نے بتایا کہ میں نے انہیں کہا ’ہم ٹنکی تو بنا ہی رہے ہیں تو کیوں نہ اسے ہائی روف کی شکل دیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہے تو یہ پانی ٹنکی، جس میں شیشے، سائیڈ گلاس، پہیے اور لائٹیں اوریجنل ہیں باقی پوری گاڑی سیمنٹ کی ہے‘۔

محمد عیسیٰ کے مطابق ٹنکی 14 فٹ لمبی، 7 فٹ چوڑی اور 6 فٹ گہری ہے، جسے پورا تیار ہونے میں تین مہینے لگے۔

محمد عیسیٰ کے بیٹے نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ابو کو بولا کہ کیوں نہ کچھ ایسا بنائیں کہ سب حیران ہوجائیں، لوگ دکان اور گھر کا پتا ہوچھتے ہیں تو ہائی روف والی ٹنکی سے آسانی ہوجائے گی۔

Water Tank

Hiroof

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div